”اورنج ٹرین پر کام مکمل نہ ہوا تو۔۔“ سپریم کورٹ نے زبردست حکم جاری کر دیا

”اورنج ٹرین پر کام مکمل نہ ہوا تو۔۔“ سپریم کورٹ نے زبردست حکم جاری کر دیا
”اورنج ٹرین پر کام مکمل نہ ہوا تو۔۔“ سپریم کورٹ نے زبردست حکم جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اورنج منصوبے پر کام نہ ہونے کی صورت میں معاملہ نیب کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

نجی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ لاہور میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری فنانس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، نیب پراسیکیوشن ٹیم کے نمائندہ اور تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو حضرات کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ 19 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روزاورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی تو جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کام رک جانے کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہورہی ہے۔ تعمیراتی کمپنیوں نے 15 اپریل تک کام مکمل کرنا تھا لیکن انہوں نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد