چیچہ وطنی کی جیل میں دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی
ساہیوال (ویب ڈیسک) ہائی سکیورٹی جیل میں صبح سویرے قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مجرم وسیم اور عبدالخالق نے 2001ءمیں شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد قاتلوں پر دہشتگردی ایکٹ، قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے اور انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور نے پھانسی کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ ہائر عدالتوں اور صدر پاکستان سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر جیل میں انہیں پھانسی دے دی گئی، ان کی میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ قبل ازیںمجرموں کے لواحقین سے ان کی آخری ملاقاتیں کروائی گئیں۔