پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار اعزاز سے نواز دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو 2018 کی با اثر عالمی شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی چوتھی پیغام اسلام کانفرنس میں پاکستان علماءکونسل (پی یو سی) کی جانب سے سعودی ولی عہد کو اس اعزاز سے نوازا گیا جہاں صدرِمملکت عارف علوی سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی نے اعزاز وصول کیا۔
پاکستان علماءکونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادے کو یہ اعزاز اسلام کی خدمت کیلئے کی گئی کاوشوں سمیت دو مقدس مساجد کی حفاطت، یمن، فلسطین، شام میں مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں معاون کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔