نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس ،استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری کابیان قلمبنداور جرح مکمل کرلی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پرمزید 2 گواہان کوطلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق نندی پورپاورپروجیکٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،استغاثہ کے گواہ شاہد علی اور ملزم بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،گواہ شاہدعلی کی موجودگی میں دستاویزات ریکارڈپرلائی گئیں ،وکلا صفائی نے اعتراض کیا کہ گواہ پڑھ کربیان ریکارڈ کروارہے ہیں۔
بابراعوان نے گواہ سے سوال کیا کہ 13 جولائی 2009 کوآپ کے پاس سمری آئی؟گواہ شاہدعلی نے جواب دیا کہ سمری کامیرے علم میں نہیں، بابراعوان نے گواہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے سینئرہیں،آپ نے کہاکیس پڑھ کرآیاہوں،آپ کے پاس پکوڑوں والے دستاویزات ہیں۔استغاثہ کے گواہ وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری کابیان قلمبنداورجرح مکمل کرلی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہان کوطلب کرلیا اور سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔