بھارت کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر گیا اور پھر ۔۔

بھارت کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر گیا اور پھر ۔۔
بھارت کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر گیا اور پھر ۔۔

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نیوی نے اعتراف کیاہے کہ ان کا ایک ہیلی کاپٹر گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر گیا تاہم اس میں سوار تمام عملہ محفوظ رہاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کی جانب سے ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کے سمندر میں گر نے کی کیا وجہ بنی ۔بھارتی ہیلی کاپٹر دراصل فضائیہ کا تھا جو کہ بحیرہ عرب میں جنگی بیڑے پر تعینات کیا گیاتھا ۔بھارتی نیوی کاکہناتھا کہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز خرابی پیداہوئی تاہم پائلٹ نے اسے کسی طرح سے پانی میں ہی لینڈ کروا دیا جس کے باعث اس میں سوار تینوں افراد محفوظ رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت کو اپنے ہیلی کاپٹر سے ہاتھ دھونا پڑ گیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی