نشواکے اہلخانہ کودھمکیاںدینے کا معاملہ،ایس پی گلشن کیخلاف تحقیقات مکمل ،عہدے سے ہٹانے کی سفارش

نشواکے اہلخانہ کودھمکیاںدینے کا معاملہ،ایس پی گلشن کیخلاف تحقیقات مکمل ...
نشواکے اہلخانہ کودھمکیاںدینے کا معاملہ،ایس پی گلشن کیخلاف تحقیقات مکمل ،عہدے سے ہٹانے کی سفارش

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نشواکے اہلخانہ کودھمکیاںدینے کے معاملے پرایس پی گلشن کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی گئیں ،ڈی آئی جی ایسٹ نے انکوائری رپورٹ کراچی پولیس چیف کوبھجوادی جس میں ایس پی گلشن طاہرنورانی کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہسپتال داخل کے معاملے پر ایس پی طاہرنے مبینہ طورنشوا کے والد کو دھمکیاں دیں تھی،پولیس چیف امیر شیخ کی ہدایت پر ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعہ کی انکوائری کی تھی،نشوا کے معاملے میں ایس پی گلشن طاہر نورانی کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی،انکوائری میں ایس پی طاہر نورانی قصور وار پائے گئے۔انکوائری رپورٹ میں طاہرنورانی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی گئی۔طاہر نورانی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ڈی آئی جی ایسٹ نے تصدیق کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -