سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ ،نیب نے وزیراعظم عمران خان کے کیس کی فائل بند کر دی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے کیس کی فائل بند کردی اور تحقیقات مکمل ہونے پر فائل نیب ہیڈکوارٹر بھجوادی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عمران خان کی طرف سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملہ پر نیب وزیراعظم عمران خان کے کیس کی فائل بند کردی اور تحقیقات مکمل ہونے پر فائل نیب ہیڈکوارٹر بھجوا دی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق 7 اگست 2018 کو عمران خان نیب خیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہوئے مگر تحریری جواب جمع نہیں کرایا،فائل بند ہونے پر وزیراعظم کیخلاف کیس ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں زیرغور نہیں لایاجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر عمران خان کا نام انکوائری سے نکال دیا تھا ،اب تحقیقات بند ہونے پر فائل ہی بند کردی۔