یو اے ای پاکستان کو 18 شیر تحفے میں دے گا

یو اے ای پاکستان کو 18 شیر تحفے میں دے گا
یو اے ای پاکستان کو 18 شیر تحفے میں دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یو اے ای محکمہ وائلڈ لائف پاکستان کو 18 شیر تحفے میں دے گا، تحفہ یواے ای کے وزیراعظم کی طرف سے بھیجا جائےگا،تحفے میں ملنے والے شیروں میں 4 وائٹ ٹائیگرز،6 بنگال ٹائیگرز اور 8 افریفن لائنز شامل ہیں۔
وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا کہ یو اے ای محکمہ وائلڈ لائف سے 18 شیروں کا تحفہ مل رہا ہے،تحفے میں ملنے والے شیروں میں 4 وائٹ ٹائیگر،6 بنگال اور8 افریقن لائنز شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ شیروں کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا ان کی دیکھ بھال کیلئے انتظامات کر لئے ہیں ،امین اسلم نے کہا کہ شیر آئندہ ہفتے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہو رپہنچیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -