’پاکستان نے بھی سرجیکل سٹرائیک کی لیکن ادھر سے کوئی بیان نہیں آیا ‘ راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ

’پاکستان نے بھی سرجیکل سٹرائیک کی لیکن ادھر سے کوئی بیان نہیں آیا ‘ ...
’پاکستان نے بھی سرجیکل سٹرائیک کی لیکن ادھر سے کوئی بیان نہیں آیا ‘ راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے وزیرا علیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی سرجیکل سٹرائیک کی گئی ہے لیکن ادھر سے کوئی بیان نہیں آیا، بی جے پی لیڈر اس وجہ سے سرجیکل سٹرائیک کا واویلا مچارہے ہیں کیونکہ ان کے پاس تجربے کی کمی ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دارالحکومت جے پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہی وہ ملک نہیں جس نے سرجیکل سٹرائیک کی بلکہ پاکستان بھی سرجیکل سٹرائیک کرچکا ہے ، سرجیکل سٹرائیک ہروزیراعظم کے دور اقتدار میں ہوئی لیکن کسی نے اس بارے میں بات نہیں کی ، پاکستان کی جانب سے بھی سرجیکل سٹرائیک پر کسی نے کوئی بیان نہیں دیا۔ ’ چونکہ بی جے پی لیڈرکے پاس کوئی تجربہ توہے نہیں، اس لئے وہ سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں شورمچا رہے ہیں‘۔

مزید : بین الاقوامی