’اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ اصلی مرد ہو‘ شوہروں کو بیگم کو مارنے کا طریقہ سکھانے والی قطری شہری کی ویڈیو نے ہنگامہ برپاکردیا

’اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ اصلی مرد ہو‘ شوہروں کو بیگم کو مارنے کا طریقہ ...
’اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ اصلی مرد ہو‘ شوہروں کو بیگم کو مارنے کا طریقہ سکھانے والی قطری شہری کی ویڈیو نے ہنگامہ برپاکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے ایک ماہرعمرانیات نے شوہروں کو اپنی بیگم کو مارنے کا طریقہ سکھانے کے لیے ایک ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے جس نے پوری دنیا میں ایک ہلچل مچا رکھی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ویڈیو میں عبدالعزیز الخضرہ نامی یہ شخص ایک لڑکے کو اپنے سامنے کھڑا کرکے عملی طور پر مردوں کو بتاتا ہے کہ انہیں اپنی بیوی کو کیسے مارنا چاہیے۔
عبدالعزیز ویڈیو میں کہتا ہے کہ ”بیوی کو یہ بتانا ضروری ہوتا ہے کہ آپ حقیقی مرد ہو اور زندگی کو اچھے طریقے سے چلانے کے لیے ان کی پٹائی کرنی ضروری ہوتی ہے تاہم بیوی کی پٹائی اسلامی طریقے کے مطابق ہونی چاہیے۔ آپ اس سے غصے سے بات کریں اور انتہائی ہلکے سے ماریں اور ایسے مارے کہ اسے آپ کی مردانگی اور اپنی نسوانیت کا احساس ہو۔“


عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ”کچھ لوگ بیویوں کو چہرے پر مارتے ہیں لیکن اسلام میں بیوی کو چہرے، ناک اور سر پر مارنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بیوی کو زیادہ زور سے مارنے اور تشدد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ بیوی کو مارنے کا مقصد اسے نظم و ضبط سکھانا اور قابو میں رکھنا ہونا چاہیے، اسے زخمی کرنا اور تکلیف دینا نہیں۔“ رپورٹ کے مطابق عبدالعزیز کی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -