اس نوجوان لڑکی نے 62 کلو وزن کم کرلیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

اس نوجوان لڑکی نے 62 کلو وزن کم کرلیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین ...
اس نوجوان لڑکی نے 62 کلو وزن کم کرلیا، اب کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن ایک برطانوی لڑکی نے اپنے وزن میں اتنی زیادہ کمی کر لی اور اب ایسی دکھائی دیتی ہے کہ دیکھ کر کسی کو آنکھوں پر یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق 25سالہ بیک گوڈین نامی یہ لڑکی چپس کا فیملی پیک ایک ہی وقت میں کھا جاتی تھی اور مٹھائیاں اور فاسٹ فوڈ اس کی مرغوب غذائیں تھیں جس کی وجہ سے وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی تھی لیکن پھر اس نے وزن کم کرنے کی ٹھانی اور کچھ ہی عرصے میں اپنے وزن میں 62کلوگرام کمی کر ڈالی۔ اب وہ اتنی سلم سمارٹ ہو گئی ہے کہ جن لوگوں نے اسے پہلے دیکھ رکھا تھا اب پہچان ہی نہیں پاتے۔

بیگ گوڈین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ”ناقص غذائی عادت میرے موٹاپے کی وجہ تھی۔ سکول سے نکلنے کے بعد مجھے یہ لت پڑی اور میں ہر وقت فاسٹ فوڈ کھاتی رہتی تھی اور ورزش بھی نہیں کرتی تھی۔ چنانچہ ایک وقت ایسا آیا کہ میرا وزن 116کلوگرام تک جا پہنچا۔ اس سے میری صحت خراب رہنے لگی، مجھے ہائپرٹینشن اور بلڈپریشر کے عارضے لاحق ہو گئے اور یہی وہ وقت تھا جب مجھ میں ان بیماریوں کی تشخیص ہوئی تو میں نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔ میں نے غیرصحت مندانہ کھانا چھوڑ دیا اور باقاعدگی سے ورزش کرنے لگی اور اب دو سال بعد میں اتنی دبلی پتلی ہو گئی ہوں کہ میں خود کو نہیں پہچان سکتی کہ میں وہی ہوں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -