’میرا سوتیلا باپ مجھے 4سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، یہاں تک کہ ایک دن میری ماں نے پکڑلیا‘
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے سوتیلے باپ کے اپنی کم سن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایسی ہولناک خبر آئی ہے کہ شیطان بھی شرم سے زمین میں گڑ جائے۔
میل آن لائن کے مطابق یہ بدقماش برطانوی شہر پورٹس ماﺅتھ کا رہائشی 34سالہ جوناتھن اولینڈ ہے جو اپنی 18سالہ سوتیلی بیٹی کورٹنی اولڈ لینڈ کو 4سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ اس نے بچی پر جنسی تشدد اس وقت شروع کیا جب اس کی عمر 11سال تھی۔
رپورٹ کے مطابق چار سال لڑکی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک روز بچی کی ماں نے اس بدقماش کو لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کو رپورٹ کر دی۔ عدالت میں لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے باپ کے خوف سے اکثر بیڈ کے نیچے گھس کر سویا کرتی تھی۔ اس کا باپ اسے دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر اس نے ماں کو یا کسی اور کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اس شیطان کو 17سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔