پاکستانی خاتون کا گینگ ریپ، پولیس کے پاس پہنچی تو پولیس والوں نے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پاکستانی خاتون کا گینگ ریپ، پولیس کے پاس پہنچی تو پولیس والوں نے بھی جنسی ...
پاکستانی خاتون کا گینگ ریپ، پولیس کے پاس پہنچی تو پولیس والوں نے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) احمد پور شرقیہ میں ایک خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر وہ رپورٹ درج کرانے پولیس کے پاس گئی تو انہوں نے بھی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اس خاتون کا تعلق اُچ شریف کے محلہ اُچ گیلانی سے ہے جس نے آرپی او اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کھلی کچہری میں جا کر احمد پور شرقیہ کے صدر پولیس سٹیشن کے ایک اے ایس آئی پر الزام لگایا کہ اس نے اسے ایک اور پولیس اہلکار کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ اس نے تھانے میں اجتماعی زیادتی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور اس کے کیس کی انویسٹی گیشن اس اے ایس آئی کو دی گئی تھی۔ اس نے انویسٹی گیشن کے بہانے تھانے کے قریب واقع ایک رہائشی کوارٹر میں بلایا اور ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس افسران نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔