’میری ہمسائی مجھے غائبانہ طریقے سے چٹکیاں کاٹتی ہے، اس نے میرے اندر جن فٹ کیا ہوا ہے جو ۔۔۔ ‘ خاتون نے پڑوسن کے خلاف تھانے میں عجیب و غریب درخواست دے دی

’میری ہمسائی مجھے غائبانہ طریقے سے چٹکیاں کاٹتی ہے، اس نے میرے اندر جن فٹ ...
’میری ہمسائی مجھے غائبانہ طریقے سے چٹکیاں کاٹتی ہے، اس نے میرے اندر جن فٹ کیا ہوا ہے جو ۔۔۔ ‘ خاتون نے پڑوسن کے خلاف تھانے میں عجیب و غریب درخواست دے دی

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر آئے روز انصاف کے حصول کیلئے لکھی جانے والی کوئی نہ کوئی عجیب و غریب درخواست وائرل ہوتی رہتی ہے لیکن گجرات کی ایک خاتون نے اپنی ہمسائی کے خلاف درخواست دے کر لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

گجرات کی تحصیل لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے ٹبی چیچیاں کی ایک خاتون نے تھانہ لالہ موسیٰ میں اپنی پڑوسن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پڑوسن نے مدعی خاتون پر کالا جادو کرا رکھا ہے۔ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اس کی پڑوسن نہ صرف اس کے گھر سے پیسے اور دیگر چیزیں غائب کردیتی ہے بلکہ اس کے شوہر کو بھی اس کے خلاف کیا ہوا ہے۔ ’ پڑوسن میرا گھر تباہ کرنا چاہتی ہے اور تعویذ دھاگے کرکے میرے پیچھے جنات و عملیات کرکے مجھے اپنے قابو میں کیا ہوا ہے اور مجھے غائبانہ طریقے سے چٹکیاں کاٹتی ہے‘۔

خاتون نے پڑوسن پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس کے اندر کوئی جن فٹ کیا ہوا جو اسے ہر وقت تنگ کرتا رہتا ہے۔

فوٹو: فیس بک

مزید :

ڈیلی بائیٹس -