حفیظ اللہ نیازی کا فواد چودھری کو اپوزیشن کی بجائے وزیر اعظم کو مشورے دینے کا مشورہ

حفیظ اللہ نیازی کا فواد چودھری کو اپوزیشن کی بجائے وزیر اعظم کو مشورے دینے کا ...
حفیظ اللہ نیازی کا فواد چودھری کو اپوزیشن کی بجائے وزیر اعظم کو مشورے دینے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ، ان کو تحریک انصاف اور عمران خان کو مشورے دینے چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فواد چودھری کی ڈیوٹی بیان داغنے پر لگی ہوئی ہے ، ساری سیاسی جماعتوں میں کسی کے پاس بھی بیانیہ نہیں ہے ، یہ مل کر کام کرتے ہیں ، فواد چودھری کوڈر صرف یہ لگ رہاہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں جس کے امکانات بہت کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ، ان کو تحریک انصاف اور عمران خان کو مشورے دینے چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی اور امن و امان کی صورتحال پر چیف جسٹس کے بیان کو بعد از خرابی بسیار کہا جا سکتا ہے ، پانامہ کیس میں مافیا سے ہماری جان موجودہ چیف جسٹس نے ہی چھڑائی تھی ،اب چیف جسٹس کو زیادہ پتہ ہے ، وہ سیاسی کیس لڑتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -