”پنجاب میں ایک چرچل کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیاہے “،ہارون الرشیدنے وزیر اعظم کوکنفیوژڈ قراردیدیا

”پنجاب میں ایک چرچل کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیاہے “،ہارون الرشیدنے وزیر اعظم ...
”پنجاب میں ایک چرچل کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیاہے “،ہارون الرشیدنے وزیر اعظم کوکنفیوژڈ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ پنجاب میں ایک چرچل کووزیر اعلیٰ بنادیاگیا ہے، عمران خان کنفیوژڈ ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ جتنی ہم نے نواز شریف پر تنقید کی ہے ، اتنی عمران خان نے تونہیں کی ، ہم کنفیوژنہیں ہیں، ہم توچاہتے کہ ٹیکس صحیح طریقے سے اکٹھا ہونا چاہئے ، امن و امان کی صورتحال ٹھیک ہونی چاہئے ، تنخواہیں بہتر ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کون عمران خان کادفاع کرسکتاہے ،پنجاب میں ایک چرچل کووزیر اعلیٰ بنادیاگیا ہے، بہت سے وزیر وں کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ، ہم نہیں بلکہ عمران خان خود کنفیوژن کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ختم نہیں ہوسکتیں لیکن نواز اور زرداری خاندان دلدل سے نہیں نکل سکتے ، ان کاکہناتھا کہ یہ کہنا کہ عمران خان ناکام ہوگیا تو پھردنیا میں شیطانوں کی حکومت قائم ہوجائیگی ؟ یہ بات سمجھ سے باہر ہے ۔

مزید :

قومی -