”جرم کرنیوالوں کامستقبل نہیں دیکھ رہا“،دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا اچھے لوگوں کو سیاسی پارٹیاں کنٹرول کرنے کامشورہ

”جرم کرنیوالوں کامستقبل نہیں دیکھ رہا“،دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) ...
”جرم کرنیوالوں کامستقبل نہیں دیکھ رہا“،دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا اچھے لوگوں کو سیاسی پارٹیاں کنٹرول کرنے کامشورہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کوسند ھ کی پارٹی بنادیا ہے ، میں ان لوگوں کا مستقبل نہیں دیکھتا جو جرم کرچکے ہیں، پارٹیوں میں جو لوگ اچھے ہیں ، ان کو سامنے آنا چاہئے اور پارٹیوں پر کنٹرول حاصل کرناچاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ میڈیانے شروع میں عمران خان کو سپورٹ کیا ، عمران خان کی معیشت کیلئے سوجھ بوجھ کم ہے ،حکومت امپورٹ بند کرے تو اربوں ڈالر بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کوکارکردگی سے کبھی روکا نہیں گیا، ہر وزیر اعظم مکمل طور پر با اختیار تھا، حکومت کی اقتصادی ٹیم کا کیا بنا، حکومت نے گردشی قرضہ روکنے کیلئے کیاکیا ؟

انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں میں سب لوگ برے نہیں ہیں ، بہت سارے اچھے لوگ بھی ہیں ،آصف زرداری نے جوکام کیاہے ، وہ ضیاءالحق بھی نہیں کرسکتا تھا ، آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کوسند ھ کی پارٹی بنادیا ہے ، میں ان لوگوں کا مستقبل نہیں دیکھتا جو جرم کرچکے ہیں، پارٹیوں میں جو لوگ اچھے ہیں ، ان کو سامنے آنا چاہئے اور پارٹیوں پر کنٹرول حاصل کرناچاہئے ۔

مزید :

قومی -