فواد چودھری اٹھارویں ترمیم کے حق میں بول پڑے

فواد چودھری اٹھارویں ترمیم کے حق میں بول پڑے
فواد چودھری اٹھارویں ترمیم کے حق میں بول پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ اٹھاویں ترمیم نہ ہوتی تو تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی ، اٹھارویں ترمیم میں کچھ چیزو ں پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھر ی نے کہا کہ اٹھاویں ترمیم نہ ہوتی تو تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی ، اٹھارویں ترمیم میں کچھ چیزو ں پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کا نظام تباہ کن ہے ،نیب کے قوانین اور ججوں کی تقرریوں کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال دس لاکھ گھر بنادیں گے ،یہ پروگرام شہباز شریف کے آشیانہ سکیم سے بالکل مختلف ہے ، اس پروگرام میں زمین حکومت دے رہی ہے اور لوگ گھر بنانے کیلئے پیسے دے رہے ہیں ، یہ گیم چینجر منصوبہ ہوگا ۔

مزید :

قومی -