ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے حامد خان کے الزامات پر فواد چودھری کوکلین چٹ دیدی

ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے حامد خان کے الزامات پر فواد چودھری ...
ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے حامد خان کے الزامات پر فواد چودھری کوکلین چٹ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمامحسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ حامد خان کی کتاب میں فواد چودھری سے متعلق کچھ باتوں کاذکر ہے لیکن میں ان کودرست نہیں سمجھتا ہوں، اس وقت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ آئین میں ری پبلک کا لفظ اس لئے ڈالا ہوا ہے کہ عوام کی نمائندگی کیسے ہوسکتی ہے ، عوام کی نمائندگی اسی طرح ہی ہوسکتی ہے کہ چیزوں کو مرکز تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ لوگوں تک منتقل کردیا جائے ، پھر ہی عوام کی نمائندگی ہوسکے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس ملک کو جمہوریہ رکھنا ہے تو پھر ہم کو اختیارات کو تقسیم کرنا پڑے گا ، فواد چودھری کا اٹھارویں ترمیم اور صدارتی نظام کے حوالے سے جو موقف ہے ، اس سے مجھے ان میں جمہوریت نظر آرہی ہے ، سارا نظام ٹھیک ہے تو پھر صدارتی نظام کی کیا ضرورت ہے؟ اس وقت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد خان کی کتاب میں فواد چودھری سے متعلق کچھ باتوں کاذکر ہے لیکن میں ان کودرست نہیں سمجھتا ہوں۔

مزید :

قومی -