بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ووٹ خریدنے کیلئے رکھی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی 

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ووٹ خریدنے کیلئے رکھی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد کی ...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ووٹ خریدنے کیلئے رکھی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں لوک سبھا کے حلقے تھینی میں الیکشن کمیشن کی نگرانی ٹیم اور محکمہ انکم ٹیکس کے مشترکہ چھاپے میں ایک دکان سے ووٹرز کی تقسیم کیلئے رکھے گئے ایک کروڑ 48 لاکھ بھارتی روپے برآمد کرلیے،مذکورہ دکان کو مبینہ طور پر تامل ناڈو کی ایک سیاسی جماعت (اے ایم ایم کے) کا ہمدرد چلاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران اس کارروائی پر اعتراض کرنے والے سیاسی جماعت کے ہمدردوں کو منتشر کرنے کیلئے اہلکاروں کو ہوائی فائر بھی کرنے پڑے،سینئر عہدیدار کے مطابق فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور سیاسی جماعت کے 4 کارکنان کو اس سے تعلق کے شبے میں گرفتار بھی کیا گیا،ٹیم نے عمارت میں نقد رقم چھپائے جانے کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تاہم دکان کا مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حکام کے مطابق قبضے میں لیے گئے نقد رقوم کے پیکٹس پر ووٹرز کے نام، وارڈ نمبر درج تھے اور ہر پیکٹ پر 3 سو بھارتی روپے لکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں (آج)18 اپریل کو انتخابات ہونگے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے غیر قانونی رقم کے ذریعے ووٹرز کو لالچ دینے کے الزام پر ویلور کے پارلیمانی حلقے میں بھی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -