وزیر اعظم بورڈ کی چھٹی کروا سکتے ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی

وزیر اعظم بورڈ کی چھٹی کروا سکتے ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی
وزیر اعظم بورڈ کی چھٹی کروا سکتے ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئر مین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اگر بورڈکوختم کرناچاہے تو شواہد کی بناءپر بورڈ کی چھٹی کروا سکتا ہے لیکن یہ شواہد کی بنا پر ہی ہوسکتاہے بصورت دیکر معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام اختیارات پی سی بی کے پاس ہیں جبکہ بورڈ کچھ اختیارات چیئر مین کودیتاہے، چیئر مین اپنے اختیارات استعمال کرتاہے اور کچھ کام کرنے کیلئے بورڈ کی طرف رجوع کرتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اگر بورڈکوختم کرناچاہے تو شواہد کی بناءپر بورڈ کی چھٹی کروا سکتا ہے لیکن یہ شواہد کی بنا پر ہی ہوسکتاہے بصورت دیکر معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں ، اگر وہ کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ان کوموقع میسر ہونا چاہئے لیکن اس کو جمہوری طور طریقے سے تبدیل کرنا چاہئے ۔

مزید :

کھیل -