کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر نجم سیٹھی نے کس مقصد کیلئے بنایا تھا ؟چیئر مین پی سی بی کااہم انکشاف

کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر نجم سیٹھی نے کس مقصد کیلئے بنایا تھا ؟چیئر مین پی سی بی ...
کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر نجم سیٹھی نے کس مقصد کیلئے بنایا تھا ؟چیئر مین پی سی بی کااہم انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے ،کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کوئی صدیوں سے چلتا نہیں آرہا، یہ 2014میں نجم سیٹھی نے اپنے لئے کروایا تھا۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کوئی صدیوں سے چلتا نہیں آرہا، یہ 2014میں نجم سیٹھی نے اپنے لئے کروایا تھا ، اس میں بہت سے کمزوریاں ہیں ، اگر تبدیلی لانی ہے تواس کو تبدیل کرنا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وسیم کی تقرری میں نے ایک نقص ٹھیک کرنے کیلئے کی ہے جو نجم سیٹھی نے ڈالا تھا ، نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے ،کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، کرکٹ کا ڈیپارٹمنٹل سٹرکچر نجم سیٹھی نے متعارف کروایا تھا ، اس میں خامیاں دور کرنا ضروری ہے ۔

مزید :

کھیل -