”ا یمنسٹی سکیم کامقصدپیسہ اکٹھاکرنانہیں“، اسدعمر نے قوم کو بند مٹھی کھولنے کی خوشخبری سنادی

”ا یمنسٹی سکیم کامقصدپیسہ اکٹھاکرنانہیں“، اسدعمر نے قوم کو بند مٹھی کھولنے ...
”ا یمنسٹی سکیم کامقصدپیسہ اکٹھاکرنانہیں“، اسدعمر نے قوم کو بند مٹھی کھولنے کی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ا یمنسٹی سکیم کامقصدپیسہ اکٹھاکرنانہیں، حکومت ملی تومعاشی صورتحال ایسی تھی کہ ہمیں مٹھی بندکرناپڑی، اب ہماری مٹھی کھلناشروع ہوجائےگی۔

دنیانیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاہے کہ وزیراعظم کیساتھ ایمنسٹی سکیم پرخصوصی اوراچھی نشست ہوئی، ایمنسٹی سکیم پررائے ہے کہ اس کواتناآزادبنائیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسکیں،دوسری رائے ہے کہ ایمنسٹی سکیم کوزیادہ آزادکیاتوتنقیدہوگی، چاہتے ہیں ایمنسٹی سکیم پرسیرحاصل بحث کے بعدکوئی فیصلہ کیاجائے، ایمنسٹی سکیم کامقصدپیسہ اکٹھاکرنانہیں،اس سے معیشت تبدیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دستاویزی طریقے سے ٹیکس نیٹ میں آکرکاروبارکرنے س ےمعیشت تبدیل ہوگی،ایمنسٹی سکیم کے کامیاب ہونےکامعیاریہ ہوگاکہ ٹیکس نیٹ بڑھایانہیں، یہ تاریخ سازموقع ہے،معیشت کومختلف طریقے سے چلاناچاہتے ہیں، ایمنسٹی سکیم جیسے بڑے فیصلے میں 7دن بھی لگتے ہیں توکوئی بات نہیں،ایمنسٹی سکیم پربزنس کمیونٹی سے مشاورت ہوئی،اسے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیردستاویزی معیشت میں سب لوگ غلط نہیں،کچھ لوگ غلط ہوں گے، غیردستاویزی معیشت کابڑاحصہ صرف موجودہ نظام کی وجہ سے ہے، آئی ایم ایف میں پہلے جاتے توڈسکاونٹ ریٹ بہت زیادہ ہوجاتا،ایکسچینج ریٹ مزیدبڑھ سکتاتھا،اس وقت اپنی جگہ مستحکم ہوگیا، آئی ایم ایف پروگرام میں جلدی نہیں کی،فیصلے کرنے میں انتظارنہیں کیا، ہماری حکومت کے چندہفتوں میں سپلیمنٹری فنانس بل پیش کیاگیاتھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پیچھے جانےوالے نیب قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے، کاروباری طبقے،معیشت چلانےوالوں کونیب کے خوف سے آزادکرناچاہئے،حکومت ملی تومعاشی صورتحال ایسی تھی کہ ہمیں مٹھی بندکرناپڑی، اب ہماری مٹھی کھلناشروع ہوجائےگی۔ اسد عمر نے کہا کہ بہت مثبت فضابن رہی ہے، پاکستان کواب یوروبانڈبھی لانے چاہئیں،سکوک بانڈمیں بھی جاناچاہئے،یہ سال سرمایہ کاروں،پراپرٹی اورسٹاک مارکیٹ کیلئے زبردست ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ڈیلی بائیٹس -