ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کچھ اچھی خبر مل سکتی ہے اور ایک بڑی پریشانی ختم ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ ان کے لئے نیا سلسلہ جلد بن جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورت حال بدستور تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آپ جس بھی پریشانیوں کا شکار تھے۔وہ اب آپ سے دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ آج اہم دن ثابت ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنوں سے کچھ امید نہ رکھیں۔ اگر آپ یہ امید اپنے رب سے لگائیں گے تو نتائج کچھ اور ہوں گے تو کل کی شدید ضرورت ہے۔ اپنوں کے قریب مت جائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اولاد کا خانہ بدستور بہتری ظاہر کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پریشان ہ ونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ روزگار کا خانہ فی الحال عارضی بند ہے۔ چند دن میں کھل جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

تعلیمی معاملات میں جو نقصان ہو چکا ہے اب جلد اس کا ازالہ ہو جائے گا فکر نہ کریں۔ آپ کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، ان شاء اللہ

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ ماضی میں جن نقصانات کا سامنا رہا ہے وہ اب ازالہ بن کر آپ کے سامنے آئیں گے اور غم خوشیوں میں بدل جائیں گے۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مبارک دن ہے۔ ایک روحانی ستارہ زائچے میں آیا ہوا ہے۔ باوضو رہیں، نماز کی پابندی کریں، نیک نیتی سے مانگی گئی ہر دعا ان شاء اللہ پوری ہو سکے گی۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج صحت کا خانہ بہتری ظاہر کر رہا ہے۔ آپ کو اور بھی جو فکر لاحق تھی وہ ختم ہو سکے گی۔آج کا دن مالی لحاظ سے آنے والے دنوں کی اچھی خبریں دے رہا ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے۔وہ چند یوم اور صبر کر لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو حالات ایسے بن جائیں گے کہ اسباب خودبخود سامنے آ جائیں گے۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن اہم ہے جس میں شائد آپ آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ فیصلے کر سکیں۔ آج جلد بازی نہ کریں۔ ابھی حالات پر نظر رکھیں کچھ انتظار بہتر رہے گا۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نوکری میں خطرہ محسوس کرنے والے اپنے دل و دماغ سے وہم نکال دیں۔ اللہ نے چاہا تو حالات اتنے خراب نہیں ہوں گے جتنے شیطان وہم ڈال رہا ہے توبہ کر لیں بس۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

سورۃ حشر کی آخری تین آیات کی صبح و شام تلاوت کرکے اپنے اوپر پھونک لیں، جو بھی خطرات محسوس کر رہے ہیں۔ وہ دور ہوں گے، ویسے اب معاملات بہتر ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -