سی ٹی اوکا مختلف ٹریفک سیکٹرزکا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مختلف سیکٹرز، شاہراہوں کا دورہ کرکے لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او لاہور نے سیکٹر ڈیفنس، کاہنہ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاون اور مختلف ناکہ جات پر ڈبل سواری، پبلک ٹرانسپورٹ کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے دوران بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔ خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف بدستور کارروائی جاری رہے گی۔
سید حماد عابد نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران مستثنٰی گاڑیوں کونہیں روکا جائے۔ غیر ضروری گھروں سے نکلنے والے افراد کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے واپس بجھوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف ان ایکشن کرتے ہوئے ٹریفک سگنلز پر کھڑے گداگروں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈبل سوار اور ایک گاڑی میں دو سے زائد سوار افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔