حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان کیساتھ نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ

حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان کیساتھ نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پرانا موقف دہرا دیا۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے بھی ہمارا موقف تسلیم کیا جس کی وجہ سے پی سی بی ہرجانہ وصولی کیس میں ناکام رہا۔بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے وکلا نے کمیٹی کو بتایا کہ صرف پاکستان کیساتھ باہمی سیریز کی بات نہیں، بی سی سی آئی کو کسی بھی ایونٹ میں شرکت کیلیے حکومت کی اجازت درکار ہوتی ہے اور کلیئرنس نہ ملے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، آئی سی سی نے ہمارا یہ موقف تسلیم کیا۔بورڈ عہدیدارکا کہنا تھا کہ اب بھی صورتحال یہی ہے کہ ہاکستان کیساتھ حکومت کی اجازت ملنے پر ہی کھیل سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -