پی سی بی کا آئی سی سی کے پوائنٹس کی تقسیم کے فیصلے پر حیرت کا اظہار

پی سی بی کا آئی سی سی کے پوائنٹس کی تقسیم کے فیصلے پر حیرت کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے میزبانی سے انکار کے باوجود پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کے آئی سی سی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔آئی سی سی نے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔پاکستان کی میزبانی سے انکار کے باوجود بھارتی ویمن ٹیم کو یکساں پوائنٹس مل گئیذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی کے فیصلے کے حوالے سے تفصیلی ردعمل جاری کرے گا۔تین پوائنٹس ملنے پر بھارتی ویمن ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی جب کہ 6 پوائنٹس پورے ملنے پر پاکستان ٹیم کو کوالیفائنگ راونڈ نہ کھیلنا پڑتا اور پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔