سابق بیٹسمین باسط علی کا جاوید میانداد سے متعلق اہم انکشاف

سابق بیٹسمین باسط علی کا جاوید میانداد سے متعلق اہم انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(یواین پی)باسط علی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد عالمی کپ 92ء کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے بلکہ پندرہ رکنی ٹیم میں ان کا نام شامل تھا لیکن جاوید میانداد نے پلیئرز سے درخواست کی کہ وہ زیادہ ورلڈ کپ کھیلنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں لہٰذا عروج پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا نام واپس لیا اور جاوید میانداد ورلڈ کپ کھیلے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1993ء میں ایک سازش کے تحت جاوید میانداد کو ٹیم سے نکالنے کیلئے انہیں عظیم بیٹسمین کا متبادل قرار دیا گیا حالانکہ وہ اس وقت میانداد کی مجموعی کارکردگی کا ایک فیصد بھی نہیں تھے۔