کرونا، گھروں میں رہنا ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہو رہا ہے، کھلاڑی

  کرونا، گھروں میں رہنا ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہو رہا ہے، کھلاڑی

  

لاہور( افضل افتخار) کھیلوں کے مقابلے نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں اور ان کی ہرطرح کی مصروفیات ترک ہوچکی ہیں گھروں میں رہتے ہوئے ان کی کیا کیا مصروفیات ہوتی ہیں اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم گھر میں رہ کر بھی کھیلوں سے دور نہیں ہوئے اور ہماری تمام تر توجہ کھیلوں کی جانب ہی مرکوز ہوتی ہے اور ہم گھروں میں بھی اسکی پریکٹس میں ہی مشغول رہتے ہیں اس حوالے سے کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کبھی بھی ہم اتنے لمبے عرصہ تک گھر نہیں رہے سچی بات یہ کہ ہمارا بھی باہر نکلنے کودل کرتاہے عجیب تو بہت لگتا ہے لیکن ہماری مجبوری ہے اور ہم تو پوری قوم کو یہ ہی پیغا م دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی اپنے گھروں ہی میں رہیں اور جلد ہی یہ وقت بھی دور ہوجائیگا ہاکی، فٹ بال اور ٹینس سے منسلک کھلاڑیوں نے کہاکہ گھروں میں رہنا ایک خوشگوار تجربہ ہے اور ہمارے تو گھر والے ہی بہت خوش ہیں کہ ہم ان کو اتنا وقت دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -