ماہم ورمانے نائب صدر بی سی سی آئی کے عہد ے سے استعفیٰ دیدیا
نئی دہلی (آئی این پی) ماہم ورما نے بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر ماہم ورما نے اتراکھنڈ میں اپنی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد سی ای او راہول جوہری کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔ ورما نے گزشتہ ماہ ریاستی باڈی کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق، کسی شخص کو ریاست یا مرکز کی سطح پر بیک وقت دو عہدوں پر رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورما نے کہا، "میرے لئے اپنی ریاستی ایسوسی ایشن کا خیال رکھنا ضروری تھا جو آسانی سے نہیں چل رہی تھی۔ میں نے اپنا استعفیٰ سی ای او راہل جوہری کو بھجوا دیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ سینئر عہدیداران کی موجودگی میں قبول کرلیا جائے گا۔اتراکھنڈ کی ریاستی تنظیم میں مسائل کی وجہ سے انہوں نے اسے دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔