امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی

امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی

  

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ طلب کا کم ہونا ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے مئی کے لیے سودے 1.4 فیصد کم ہوکر 3.21 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔جولائی کے لیے مکئی کے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ3.29 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔بورڈ میں گندم کے سودے 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 5.39 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔ سویابین کے نرخ فلیٹ رہے۔

مزید :

کامرس -