کروناکے بارے میں پاکستانیوں کو محفوظ اور باخبر رکھنا ضروری

کروناکے بارے میں پاکستانیوں کو محفوظ اور باخبر رکھنا ضروری

  

لاہور(پ ر)ہم کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر ایک کو محفوظ بنانے اور باخبر رکھنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے چار پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر شخص کے پاس درست معلومات ہوں، غلط اور نقصان دہ معلومات کا پھیلاؤ روکا جائے، امدادی کاوشوں اور ماہرین صحت کو تعاون فراہم کیا جائے، اور مقامی حکومتوں، علاقوں اور کاروبار کرنے والوں کو مدد فراہم کی جائے۔ فیس بک چھوٹے و بڑے پیمانے پر پاکستانی حکومت، علاقوں اور کاروباری افراد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں راستہ نکالنے کے لئے انہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طاقت سے لیس کیا جائے۔ جیسے جیسے ہمیں اپ ڈیٹس ملیں گی، ہم انہیں شیئر کرتے رہیں گے۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر کسی بھی شخص کو اس وائرس سے متعلق معلومات تلاش کرنے پر سرچ کے اولین نتائج میں عالمی ادارہ صحت سمیت صحت کے ادارے، صحت کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیموں کی تفصیلات نمایاں ہوں گی۔ ہم نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر فیس بک اور انسٹاگرام پر تمام زبانوں میں اس کا آغاز کیا ہے جس میں لوگوں کو براہ راست ماہرین صحت اور ان سے متعلقہ تنظیموں سے ملایا جاتا ہے۔ ہم پاکستان میں وزارت قومی صحت خدمات، قواعد و رابطہ کاری اور ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف جیسے عالمی اداروں کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر کسی بھی شخص کو اس وائرس سے متعلق معلومات تلاش کرنے پر سرچ کے اولین نتائج میں عالمی ادارہ صحت اور وزارت قومی صحت سمیت ماہرین صحت کی تنظیموں کی تفصیلات نمایاں ہوں گی۔ گزشتہ ماہ میں ہم نے پوسٹس کے ساتھ انکی نیوز فیڈ میں کروڑوں لوگوں کو فیس بک پر کورونا وائرس سے متعلق مزید معلومات کے لئے مقامی صحت کے حکام کی طرف براہ راست ملانے کے لئے نوٹیفائی کیا۔ ابھی حال ہی میں فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر متعارف کرایا۔

جو لوگوں کو وزارت قومی صحت جیسے مستند اداروں سے معلومات کی تلاش کے لئے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا اور اسکے ساتھ ہی وہ صحت کے حوالے سے اپنے گھرانے اور علاقے میں تعاون کے لئے کام کرسکیں گے۔

مزید :

کامرس -