بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 64.08 فیصد کا اضافہ

بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 64.08 فیصد کا اضافہ

  

اسلام آباد  (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 64.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق  فروری 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 30 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء کے دوران پنکھوں کی برآمدات سے 18 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

 فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020کے دوران برآمدات میں 12 کروڑ ڈالر یعنی 64 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -