ٹیلی نار، ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے  امدادی سرگرمیوں کیلئے مختص

 ٹیلی نار، ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے  امدادی سرگرمیوں کیلئے مختص

  

اسلام آباد(پ ر) COVID 19 جیسی وبائی امراض کے  پیش نظر، ٹیلی نار اپنے بنیادی مقصد یعنی لوگوں کو متحرک رکھنے کے عزم کے ساتھ پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کے لیے ساتھ ہے۔ چونکہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں، ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائکرو فنانس بینک  نے  ایک ارب ساٹھ کروڑ ) 1.6  ارب (روپے  نقد او ر سروسز کی صورت میں   COVID 19سے  مقابلہ کرنے اور اس ضمن میں امدادی کاموں کے لیے مختص کر دی۔سروسز میں رعایتی اور مفت سہولیات، خصوصی پیشکش  اور ٹیلی کام اور بینکنگ صارفین کے لیے سہولیات شامل ہیں۔اس وقت  جبکہ پورے ملک میں خوف، تشویش اور غیر یقینی کی صورتحال ہے، ٹیلی نار کا نقد  امداد کی فراہمی کا مقصد ان لوگوں کو ریلیف اور مدد فراہم کرنا ہے جو کورونا وائرس کے خلاف صف اول  پر لڑ رہے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان ریڈ  کریسنٹ  سوسائٹی  (پی آر سی ایس) کے تعاون سے  ا پنی امدادی سرگرمیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے  ڈاکٹرز، ہیلتھ روکرز، قانون نافذ کرنے والوں اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو جو کہ حقیقی ہیروز ہیں، کو حفاظتی سازوسامان فراہم کرر ہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی نار ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی مد میں بھی تعاون فراہم کرے گا۔ ٹیلی نار وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ساتھ ڈیجی سکلز پروگرام کے تحت تعاون کر رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو تعلیم تک با آسانی رسائی حاصل ہو جس کی مدد سے وہ سیکھیں، روزگار حاصل کریں اور ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اپنے آپ کو  ہنرمند بنائیں ۔ ٹیلی نار LinkedIn لرننگ پلیٹ فارم تک بھی مفت رسائی فراہم کرے گا، یہ پیشکش صرف ان کے لیے میسر ہوگی جو اپنے روزگار کی تلاش میں اپنے آپ کو کسی ہنر کے ساتھ آگے لائیں گے۔ مزید برآں، کمپنی  2000 خواتین  انٹرپیونئرز،طلبہ اور بچوں کو  ڈیجیٹل تھینکنگ اور ڈیجیٹل سکلز پر ویبینار کے ذریعے تربیت فراہم کرے گی  اور  ٹیلی نار ولاسٹی کے ذریعے  STEM  ایجوکیشن پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایڈ ٹیک  اسٹارٹ اپ کی مدد  بھی کرے گی۔ پانچ سال سے جاری ٹیلی نار کی روایتی مہم #Shareyourmeal  کے تحت اس سال بھی رمضان میں لاک داؤن کسے متاثرہ لوگوں کو خوراک اور راشن فراہم کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد مراعات یافتہ اور غیر مراعات یافتہ افراد میں فاصلوں کو کم کرنا ہے۔  ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او  اور ٹیلی بینک کے چیئرمین، عرفان وہاب خان نے کہا، ''ہمارے ملک کے بہت سے لوگ موجودہ صورتحال کے اصل اثرات ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کمزور، پریشان اور الجھے ہوئے محسوس کر رہے ہیں، یہی  وقت  ہے جہاں  ہم پر ساتھی شہریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے اور امید پیدا کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آج، پہلے سے زیادہ، مجھے اس پر فخر ہے کہ ٹیلی نار کے ملازمین نے اس عمدہ مقصد کے لئے اپنی تنخواہوں کا عطیہ کیا ہے۔ 

مزید :

کامرس -