عالمی ادارہ صحت کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار، اسکے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں

    عالمی ادارہ صحت کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار، اسکے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) وائٹ ہاؤس کے مشیر تجارت پیٹر نوارو نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں کیونکہ اس نے جس طرح کرونا وائرس کی وباء کو پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے تو وہ ناقابل معافی ہے اس ادارے نے چین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے آغاز میں یہ بیان دیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتا۔ مسٹر نوارو نے الزام لگایا کہ اس ادارے نے اور خاص طور پر اس کے ڈائریکٹر جنرل اڈانوم جبریس نے چین کا واضح طور پر ساتھ دیا۔ ڈائریکٹرجنرل نے 14جنوری کو یہ بیان دے کر یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتا انسانوں کے قتل میں شریک جرم بن گئے۔ اس سے دو ہفتے قبل تائیوان اس کے انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کا ثبوت فراہم کر چکا تھا۔ مسٹر نوارو کا کہنا تھا کہ اس حمایت کی وجہ یہ تھی کہ ڈائریکٹر جنرل کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جو چین کی کٹھ پتلی ریاست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے ایسی غیر ذمہ داری اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مشیر تجارت

مزید :

صفحہ اول -