ملک میں کرونا وباء کے 50 روز مکمل،10 مئی تک کا دورانیہ خطرناک

        ملک میں کرونا وباء کے 50 روز مکمل،10 مئی تک کا دورانیہ خطرناک

  

کراچی(این این آئی)سابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے ملک میں کرونا وباء کے حوالے سے 26 اپریل تا 10 مئی کے پندرہ دنوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وباء کو 50 دن مکمل ہوچکے ہیں،امریکہ سمیت یورپ میں اس وائرس کی تباہ کاریاں 50 سے 60 دن کے دوران سامنے آئی تھیں لہٰذا پاکستان میں بھی 26 اپریل سے 10 مئی تک کورونا وائرس کی وبا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اپنے ایک وڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس دنیا میں 50 سے 60 دن تک ہلکے پھلکے انداز میں پھیلا لیکن پھر اس نے اچانک ہی تباہی مچا کررکھ دی۔ اس وباء کا چکر 90 دن تک بنتا ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو ہوا تھا، جسے اب تک 50 دن ہوچکے ہیں۔

دورانیہ خطرناک

مزید :

صفحہ اول -