کنگ ایڈوروڈ میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کورس

کنگ ایڈوروڈ میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کورس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پلمانالوجی اور انستھیزیا کے زیر اہتمام بیسک کووڈ کریش کورس۔تربیتی کورس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ابرار اشرف، رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر اصغر نقی اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل نے شرکت کی جبکہ پروفیسر ارشد تقی، ڈاکٹر صدف مشتاق، ڈاکٹر سلمان ایاز، پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر فرخ افضل اور دیگر نے آگاہی دی۔ اس موقع پر پروفیسر ارشد تقی کا کہنا تھا کہ تربیتی کورس کا مقصد انتہائی نگہداشت میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال اور طریقہ علاج پر تربیت دینا تھا کورس میں یہ بھی سکھایا گیا کہ اگر کورونا کا مریض زیادہ تشویش ناک حالت میں ہو تو وینٹی لیٹر پر کس طریقے سے علاج کرنا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ انتہائی کم وقت میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ڈاکٹرز کی تربیت کروانا وقت کی ضرورت ہے۔