صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے ری فنڈ کا اجرا تیز کردیا، حفیظ شیخ

صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے ری فنڈ کا اجرا تیز کردیا، حفیظ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے، مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ری فنڈز کا اجراء تیز کردیا ہے،انکم ٹیکس ری فنڈ سے ایک لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں کو فائدہ ہوگا۔ جمعرات کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے، مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ری فنڈز کا اجراء تیز کردیا ہے۔ کئی سالوں کے ڈیوٹی ڈرابیک بھی ادا کئے جارہے ہیں، حکومت نے برآمدکنندگان کے 57 ارب کے کلیمز میں سے 52 ارب جاری کر دیئے۔ سیلز ٹیکس کے 52 ارب میں 25 ارب کے ری فنڈ بھی جاری کردیئے گئے، انکم ٹیکس ری فنڈ سے ایک لاکھ سے زائد ٹیکس گذاروں کو فائدہ ہوگا۔
حفیظ شیخ

مزید :

صفحہ اول -