کفالت سنٹرز میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد ہو رہا ہے،ذیشان نصراللہ

کفالت سنٹرز میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد ہو رہا ہے،ذیشان نصراللہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا کہ کاہنہ میں احساس کفالت کیمپ سائٹ میں 10 ڈیوائسز فعال ہیں اورمستحقین کے لئے انتظار گاہ میں پینے کے پانی،بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کے ساتھ سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کیش کاؤنٹر پر کھڑے ہو کر خواتین کو کیش دینے کے عمل کی خود مانیٹرنگ بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو پوری رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور مستحق خاندانوں میں بروقت رقم کی تقسیم کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکشن 144 پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فیروز پور روڈ اپوزیٹ جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ سیکشن 144کی خلاف ورزی پائی گئی،12 کھلی دکانوں کو فوری بند کروا دیا گیااور03 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -