خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے،فرقان مقبول

  خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے،فرقان مقبول

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)خدمت خلق سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے،آباؤ اجداد کے مشن پر ہمیشہ عمل پیرا رہوں گا،اچھرہ کے علاقے کو منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں سے پاک کر کے دم لوں گا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت میاں فرقان مقبول نے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ سود خوروں بھتہ مافیا اور منشیات فروشوں کے چنگل میں جکڑے لوگوں کی حالت زار نے کھل کر میدان میں آکر وسیع پیمانے پر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے پیش نظر ہم نے1600 مستحق اور سفید پوش گھرانوں میں ایک ماہ کا مکمل راشن اور روزانہ کے خرچ کے لیے نقد رقوم پہنچا دی ہیں اور خدمت خلق کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا بلکہ اس سلسلے کو مزید بڑھانے کے لیے پانچ منصوبے بنا لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے کچی آبادی کے مکینوں کو بغیر معاوضے کے رہنے کیلئے جگہ دی۔میں نے امریکہ میں بھی خدمت خلق کے کام کئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -