کرونا سیفٹی کٹس، تھرمامیٹر اور ادویات کی مزید چینی کھیپ پہنچ گئی

کرونا سیفٹی کٹس، تھرمامیٹر اور ادویات کی مزید چینی کھیپ پہنچ گئی

  

راولپنڈی (این این آئی) بیجنگ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اورعلاج معالجہ کے لئے طبی و حفاظتی سامان کی بڑی کھیپ لیکر اسلام آباد ایرپورٹ پہنچی۔ حفاظتی و طبی سامان میں کرونا وائرس سیفٹی کٹس، ماسک، تھرمامیڑز اور ادویات شامل ہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے سے سامان اتارتے ہوئے سامان اور طیارے کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا گیا اور 9 رکنی کرو ممبران کو اسکرینگ کے بعد ایس او پی کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹل منتقل کردیا گیا جہاں انہیں قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بجھوائے جائیں گے۔

سامان کھیپ

مزید :

صفحہ اول -