پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کی فوری تشخیص کیلئے ”ریپڈ کٹس“ کی اجازت

        پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کی فوری تشخیص کیلئے ”ریپڈ کٹس“ کی اجازت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کرونا وائرس کی فوری تشخیص کیلئے ریپڈ کٹ کی اجازت مل گئی۔ اس حوالے سے کرونا ایکسپرٹ گروپ پنجاب کے شریک چیئرمین پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ، مریضوں پر آج ریپڈ کٹ کے ٹیسٹ کا تجربہ کیا جائے گا۔شریک چیئرمین کورونا ایڈوائزری گروپ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کامزید کہنا تھا کہ ریپڈ کٹ کے تجربہ کے بعد فیصلہ کریں گے اس کا استعمال کرنا ہے یا نہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے آج ہسپتالوں میں ٹیسٹ کے لیے ریپڈ کٹس تقسیم کی جائیں گی، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی لیب پر رپیڈ ٹیسٹ کرنے پر پابندی عائد کی تھی، پی سی آر کٹ سے24گھنٹے جبکہ ریپڈ کٹ سے فوری کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملتا ہے۔

ریپیڈ کٹس اجازت

مزید :

صفحہ اول -