مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،اسد عمر

مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں احساس کیش پروگرام سینٹر جی ٹین فور کا اچانک دورہ کیا اور احساس کیش سینٹر پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں رقم تقسیم کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، اس مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،کرونا کے روک تھام کیلئے مربوط انداز میں فیصلے لیئے ہیں۔ عوام کو سینٹر پر پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے عوام سے بات چیت کی،اسد عمر نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے کیش سینٹر پر بائیو میٹرک مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے، احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں تک کیش پہنچایا جائے گا، پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -