کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، ایل ڈی اے آفس 3روز کیلئے بند: متاثرہ افسر کے ساتھیوں کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

      کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، ایل ڈی اے آفس 3روز کیلئے بند: متاثرہ افسر کے ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کورونا وائرس میں مبتلا فیض رحمن نامی افسر کا پازیٹو ٹیسٹ آنے پر ان سے ملاقات کرنے والے تمام ایل ڈی اے افسران و اہلکاروں اور بالخصوص اتوار 12 اپریل کو مذکورہ افسر کے والد مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے افسران و ملازمین کو بلاتاخیر کورونا کا تشخیصی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے متعلقہ افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔مزید برآں مذکورہ افسر کے مقام تعیناتی ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کام کرنے والے تمام افسران اور عملے کو 15 دن کے لئے اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس دوران انہیں احتیاطی طور پر اپنے اہل خانہ اور دوسرے لوگوں سے میل جول محدود رکھنے کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایل ڈی اے آفس کی عمارت کو تین دن کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور فوری طور پر عمارت کے تمام بلاکوں کی ڈس انفیکشن کروائی جا رہی ہے۔ دفتر کے چاروں داخلی دروازوں پر ڈس انفیکشن بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں اور تمام سیکورٹی گارڈز کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے چھوٹے بھائی کو بھی کرونا ہو گیا ہے اس لئے ان کی پوری فیملی کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -