مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک سے کی جائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تجویز

    مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک سے کی جائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تجویز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک کر ذریعے کرنے کی تجویز پیش کردی۔ جمعرات کو تجویز پیش کی گئی کہ ہر کورٹ روم میں وائی فائی سے منسلک موبائل فونز فراہم کیے جائیں، سیلولر ڈیوائس کا نمبر سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری ہونے والی کاز لسٹ میں دیا جائے۔تجویز میں کہاگیاکہ اسکائپ، وٹس ایپ یا کوئی بھی مناسب ایپ بینچز کو دیئے جانے والے موبائل میں انسٹال کی جائے، سائلین کے وکلاء کو بھی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ متعلقہ ایپ انسٹال کریں، شفافیت کے نظام کو قائم رکھتے ہوئے آن لائن سماعتوں کو کورٹ رومز میں نسب سکرینوں پر دکھایا جائے۔ تجویز میں کہاگیاکہ آئی ٹی ونگ کو تمام تر کام کی ذمہ داری سونپی جائے،پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کا ویڈیو کے ذریعے آن لائن سماعتوں کا ڈیمو دیا جائے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ تجاویز دو رکنی بنچ کی سربراہی میں ایک مقدمے کے دوران دیں،کیس میں وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست تھی۔

تجویز

مزید :

صفحہ اول -