مشکل حالات کے باو جودرمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، مسرت جمشید

مشکل حالات کے باو جودرمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، مسرت جمشید

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کرونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدامات کی عملی طور پر خود نگرانی کر رہے ہیں اورا نہوں نے موجودہ حالات میں دن رات کی کاوشوں سے خود کو حقیقی معنوں میں عوام کا نمائندہ ثابت کیا ہے،حکومت نے مشکل حالات کے باوجود رمضان المبارک میں بھی عوام کو موثرریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا،عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات میں عملدرآمد کریں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے، اس کے تدارک اور امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اضلاع کے طوفانی دورے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے اورجزوی لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ اسی تناظر میں کیا گیا ہے،عوام سے پرزور اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس وباء سے جلد سے جلد چھٹکارا پایا جا سکے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر مرکوز ہے جبکہ اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کے لئے اوور ٹائم لگارہی ہے۔موجودہ حالات میں جو بھی فلاحی تنظیمیں اور شخصیات عوام کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں حکومت ان سے اظہارتشکر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کرنے کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکومت نے مشکلات کے باوجود رمضان المبارک میں بھی عوام کو موثر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -