کرونا کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہیں،نواز پپو

کرونا کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہیں،نواز پپو

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تجارتی سرگرمیا ں مکمل طور پر مفلوج ہیں جس کا براہ راست اثر تاجر برادری کے ساتھ عام انسان کو بھی ہو رہا ہے،مزید کرونا وائرس کے باعث صنعتی شعبوں کی بندش کے باوجود ملک میں بلند شرح سود صنعتی اور تجارتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اگرچہ اسٹیٹ بینک نے دو بار شرح سود میں کمی کی ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی 12.5فیصدشرح سود بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار ی ادارے بلند شرح سود اا کرکے منافع میں نہیں جاسکتے،معاشی نمو میں بہتری کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے اور اسے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -