اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو نظر انداز کیا،سعدیہ سہیل

اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو نظر انداز کیا،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کیا ہے اپوزیشن حکومت کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر سازش میں مصروف ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والے تمام سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں۔

لیکن حکومت عوامی طاقت سے کھڑی ہے، ملک بھر کے عوام حکومت کے ساتھ ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موذی مرض کو شکست صرف گھر وں میں رہنے اور سماجی فاصلے رکھنے سے دی جا سکتی ہے پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کیا ہے شہری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر کے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -