مسلم لیگ خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،سعدیہ تیمور

مسلم لیگ خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،سعدیہ تیمور

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور کے مطابق خدمت خلق اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔جو کام حکومت کے ذمہ تھا وہ مسلم لیگ (ن) کررہی ہے، حکومت کی غفلت کی وجہ سے ڈاکٹرزبھی کورونا وائرس کا شکا ر ہوئے۔

کٹس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام میں کو رونا وائرس غیر معمولی طور پر پھیل گیا، مسلم لیگ (ن) کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس ہر سطح پر تقسیم کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں وسائل کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے ایک ایک پائی ایمانداری سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر صرف کی۔ ”خود روزگار سکیم“، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، دانش سکول، میٹرو بس سروس، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جیسے فلاحی پروگرام، وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کرنے کی اعلیٰ مثالیں ہیں لیکن اب ملک میں لوٹ مار کی سیاست ہورہی ہے، احساس پروگرام کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا جارہا ہے، عوام کو ایک بار خواب دیکھا ئے جارہے ہیں،تحریک انصاف ہر سطح پر ناکام ہوگئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -