لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کومنافع خورلوٹ رہے ہیں،جواد احمد

لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کومنافع خورلوٹ رہے ہیں،جواد احمد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے ستائے عوام اب منافع خوروں کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ کے لوگ اپنے دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جسے برابری پارٹی ظلم سے تشبیہ دیتی ہے،بحران سے متاثرہ دیہاڑی دار اور سفید پوش بڑی تعداد میں حکومتی ریلیف پیکیج سے محروم ہیں۔

اور یہ طبقہ ہاتھ پھیلائے حکومتی مدد کا طلب گار نظر آرہاہے،کراچی میں ہونے والی پراسرار اموات پر بے چینی شدت بڑھتی جارہی ہے حکومت کو چاہیے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں تاکہ صحیح صورت حال عوام کے سامنے آسکے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے بزریعہ وڈیو لنک اپنی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019میں وزیراعظم عمران خان نے بجلی بحران اور مہنگی بجلی کے حوالے سے 9 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس کی 278صفحاتی انکوائری رپورٹ آ چکی ہے اور یہ رپورٹ بھی پاکستان کی تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے اسکو بھی پبلک کیا جائے تاکہ اس بحران کے حوالے سے عوامی پیسوں پر ڈالے گئے ڈاکے سے عوام آگاہ ہوسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -